ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لکھیم پور واقعہ: آشیش مشرا کو دوہرا جھٹکا، 26 اپریل کو ضلعی عدالت میں فیصلہ

لکھیم پور واقعہ: آشیش مشرا کو دوہرا جھٹکا، 26 اپریل کو ضلعی عدالت میں فیصلہ

Wed, 20 Apr 2022 13:23:22    S.O. News Service

نئی دہلی ،20؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی)لکھیم پور کھیری کے تکونیا تشدد کیس میں ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد جہاں مرکزی ملزم آشیش مشرا مونو ضلع عدالت میں کیس کو سیدھے طریقے سے خارج کرنے کی بات کر رہے تھے، وہیں پیر کو سپریم کورٹ کے فیصلے نے وزیر کے بیٹے کو دوہرا جھٹکا دیا ہے۔

جب کہ ضلعی عدالت میں الزامات طے کرنے کے لیے 26 اپریل کی تاریخ مقرر ہے، سپریم کورٹ نے آشیش مشرا کو 25 اپریل تک خودسپردگی کا حکم دیا ہے۔ضمانت پر رہا ہونے والے مرکزی ملزم آشیش کی جانب سے عدالت میں ڈسچارج کی درخواست دی گئی تھی اور اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ اس کے خلاف مقدمہ چلانے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

اس کی وجہ سے الزام عائد کرنے کے لیے کارروائی کرنے کے بجائے ضلع جج عدالت اس سماعت میں الجھ گئی کہ آیا آشیش مشرا کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے کوئی ثبوت، تحقیقات یا حالات موجود ہیں۔

تاہم ابھی تک حکومت کی طرف سے آشیش مشرا مونو کی جانب سے داخل کی گئی ڈسچارج درخواست کے خلاف کوئی اعتراض موصول نہیں ہوا ہے۔ 


Share: